ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار پلیئر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔

جمعہ کو لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلش کرکٹ ٹیم کے جو روٹ نے بھارتی بلے باز کرون نائر کا کیچ تھام کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر (نان وکٹ کیپر) بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

روٹ نے اب تک 266 اننگز میں 211 کیچز لے کر سابق بھارتی لیجنڈ راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے۔

بیٹنگ میں بھی روٹ کا جادو جاری رہا، انہوں نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 37ویں سنچری تھی۔ ان کی بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 387 رنز بنائے۔

جواب میں بھارت نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 145 رنز بنا لیے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ہے اور سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ جو روٹ کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف انگلش ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر پہنچا دیا ہے بلکہ ایک بار پھر ان کی عالمی سطح پر مہارت کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔