ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بحرین کا سکیورٹی تعاون مزید گہرا کرنے پر زور

پاکستان اور بحرین کا سکیورٹی تعاون مزید گہرا کرنے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرین کے دارالحکومت منامہ کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں  علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کو مزید موثر بنانے  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا پرتپاک استقبال بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے کیا۔منامہ ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی کو بحرینی وزارت داخلہ کے مرکزی دفتر "منامہ فورٹ" پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

محسن نقوی اور ان کے بحرینی ہم منصب جنرل شیخ راشد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور  انسداد منشیات کے شعبوں میں دوطرفہ اشتراک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے علاقائی و عالمی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بحرین کی مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے۔

جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے کہا کہ آپ کے اس دورے سے پاکستان اور بحرین کے تعلقات، خاص طور پر سکیورٹی روابط، مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ ہم پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون اور کوآرڈینیشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں وزرائے داخلہ کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے بحرینی وزیر داخلہ نے خوش دلی سے قبول کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی وزارت داخلہ میں رکھی گئی وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔