ویب ڈیسک:خوبانی ایک ذائقہ دار پھل ہے جو ذائقہ اور غذائیت دونوں سے مالا مال ہوتی ہے۔ یہ پیلے یا نارنجی سے پھل وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں، جس کا ذائقہ مختلف اقسام کے لحاظ سے میٹھا ہوتا ہے
خوبانی تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں دستیاب ہوتی ہے اور کسی بھی حالت میں اس کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ خوبانی میں دو خاص غذائی اجزاء وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن اے صحت مند جِلد کی تشکیل اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ذریعے انسان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، ساتھ ہی مدافعتی نظام کی جانچ پڑتال کے لیے بھی وٹامن اے کا کردار اہم ہے۔
خشک خوبانی صحت کے استعمال سے صحت پر مثبت نتائج ظاہر ہوتے ہیں، کیوں کہ اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
تقریباً ایک سو گرام خشک خوبانی میں 241 کیلوریز، 5 گرام فیٹ، 4 گرام پروٹین، 3 گرام فائبر، 63 گرام کاربو ہائڈریٹس، 1160 ملی گرام پوٹاشیم، 3 ملی گرام آئرن، 55 ملی گرام کیلشیم، 2 مائیکرو گرام سیلینیم، 180 مائیکرو گرام وٹامن اے، 1 ملی گرام وٹامن سی، جب کہ 10 مائیکرو گرام فولیٹ پایا جاتا ہے۔