ویب ڈیسک:اداکارہ حمیرا اصغرکی موت کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سےبھی کوئی سراہاتھ نہ لگا ۔
رپورٹ کےمطابق حمیرا اصغرکی موت 8سے10ماہ پہلےہوئی ، جسم کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی ،بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنہ کے لیےبھجوادئیےگئے۔
طبی ماہرین کےمطابق، لاش ڈی کمپوزہونےکےآخری مرحلےمیں تھی، فزیکل معائنےسےزیادتی کاپتاچلانامشکل ہے۔
اداکارہ کی موت سےپہلےطویل گمشدگی نےبھی بڑےسوال کھڑےکردئیے،5فروری کوایک میگزین نےحمیراکےلاپتہ ہونےسےمتعلق سوشل میڈیاپر پوسٹ کی،جس میں ان کی 7اکتوبر2024سےگمشدگی کاذکرکیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر5 فروری 2025 کو اداکارہ کی گمشدگی کی پوسٹ شیئرزکی گئی،پوسٹ میں کہاگیا کہ اداکارہ نےسوشل میڈیا پرسات اکتوبرسےکوئی پوسٹ نہیں کی،پوسٹ منظرعام پرآنےکےبعدبھی پولیس اور اہلخانہ نےکوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ حمیرا کی لاہورمیں تدفین کردی گئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ناخن ہڈی سے الگ ہوگئےتھے،چہرہ ناقابل شناخت تھا،جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔