ویب ڈیسک: گزشتہ روز بھارت میں خاتون ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو باپ نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا, واقعہ گزشتہ روز شہر گروگرام کے سیکٹر-57 میں پیش آیا۔
بھارتی شہر گروگرام میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا مرچنٹ کو اس کے والد نے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی سطح پر کئی اعزازات حاصل کرنے والی معروف ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو اس کے گھر پر مبینہ طور پر اس کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا، جب رادھیکا اپنے گھر کی پہلی منزل پر کچن میں کام کر رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق رادھیکا یادو ٹینس اکیڈمی چلاتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر ریلز لگاتی تھی۔ یہی چیز اس کے والد دیپک کو پریشان کرتی تھی۔ اس نے محسوس کیا کہ اس سے خاندان کی ساکھ کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق جب دیپک نے رادھیکا کو اکیڈمی بند کرنے کو کہا تو اس نے انکار کر دیا۔ گاؤں وزیرآباد میں جب وہ دودھ لینے گیا تو لوگوں کے طعنے دیپک کو مزید غصہ میں ڈال دیتے تھے جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔
دیپک یادو نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں والے اس کی بیٹی رادھیکا کو اس کی کمائی پر طعنے دیتے تھے۔ رادھیکا ایک ہونہار ٹینس کھلاڑی تھیں، جس نے کئی قومی سطح کی ٹرافیاں جیتی تھیں۔ کندھے کی چوٹ کے بعد، اس نے کھیل چھوڑ دیا اور اپنی ٹینس اکیڈمی شروع کی۔
واقعہ کے دن والد دیپک نے اپنا لائسنس یافتہ 32 بور کا ریوالور نکالا اور رادھیکا پر تین گولیاں چلائیں۔ اس وقت گھر میں صرف دیپک، رادھیکا اور ان کی ماں منجو یادو موجود تھیں۔ گولی چلنے کی آواز سن کر دیپک کا بھائی کلدیپ اور اس کا بیٹا پیوش موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے رادھیکا کو خون میں لت پت پایا اور اسے فوری طور پر سیکٹر 56 میں ایشیا میریانگو اسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔