اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.40روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم بھی 76.34 روپے پر برقرار رہا ۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو1.33 روپے مہنگا ہوکر 304.29 روپے، برطانوی پاونڈ 2.14 روپے مہنگا ہوکر 361.87 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.55 روپے پر آگیا۔