ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی ہو گئی۔
انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے پر ڈالر 278.51 روپے اضافے سے 278.61روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس اضافہ ہوا ،انڈیکس 0.36 فیصد اضافے سے 80 ہزار 279 کی سطح پر پہنچ گیا۔