صوبائی وزراء کا چڑیا گھر میں دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ

 صوبائی وزراء کا چڑیا گھر میں دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ
کیپشن: Lahore Zoo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : نگران وزراء بلال افضل اور عامر میر کا لاہور چڑیا گھر کا اچانک دورہ ،صوبائی وزراء نے چڑیا گھر میں دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ لیا۔ بلال افضل نے عامر میر کی جانب سے چڑیا گھر کو مادہ بھیڑیا عطیہ کا اعلان کیا۔

 صوبائی وزراء عامر میر اور بلال افضل اچانک چڑیا گھر پہنچ گئے۔ صوبائی وزراء نے چڑیا گھر میں دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ لیا جبکہ چڑیا گھر میں واقع فوڈ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر عامر میر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محسن نقوی چڑیا گھروں کو عالمی معیار پر لے جانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی وزیر بلال افضل چڑیا گھر کو عالمی معیار کا بنائیں گے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ عوام کی آگاہی کے لیے میڈیا پرچڑیا گھر کی موثر تشہیر کی جائے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلال افضل کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں صرف اتنے جانور رکھے جائیں جن کی بہترین دیکھ بھال ہو سکے۔ بلال افضل کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اندر اتنے معیاری کھانے دیں کہ لوگ باہر سے کھانا کھانے آئیں ۔ اس موقع پر بلال افضل نے عامر میر کی جانب سے چڑیا گھر کو مادہ بھیڑیا عطیہ کا اعلان بھی کیا۔۔ دونوں وزراء نے تمام جانوروں کے پنجروں کا دورہ بھی کیا اور جانوروں کو دی جانے والی خوراک کا معیار بھی چیک کیا۔