بزرگ شہریوں کو تمام خدمات ون ونڈو سیل کے دروازہ پر ہی فراہم کی جائیں، محسن نقوی کی ہدایت

LDA One Window Cell will work from nine to nine, says Mohsin Naqvi, tweet, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہم نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) میں ون ونڈو آپریشنز کا وقت صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بزرگ شہریوں کو تمام خدمات ون ونڈو سیل کے دروازہ پر ہی فراہم کی جائیںگی۔
اے ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے کو آپریشنز کی نگرانی کے لیے مجموعی انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہم ایل ڈی اے میں ون ونڈو آپریشنز میں بدانتظامی کے ذمہ دار افسران کو پہلے ہی تبدیل کر چکے ہیں۔ میں نے آج ایل ڈی اے کے دورے کے دوران بہت سے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر پر دیکھا۔میں نے ایل ڈی اے سے کہا ہے کہ وہ بزرگ شہریوں کے لیے دروازے پر تمام خدمات فراہم کرنے کی تجویز پر کام کرے۔