مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کااہم بیان آگیا

Shujaat Hussain
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گجرات میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ مونس الہٰی کے کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے پارٹی ٹکٹوں کافیصلہ مونس الہٰی کے کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دےدیا۔اس حوالے سے انکا اہم ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ  سب پر واضح کر دیا کہ پارٹی ٹکٹوں پرفیصلہ میں اور پرویز الہٰی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے پرکوئی ابہام نہیں رہنا چاہئے ۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے  سینئرصحافیوں  نے ملاقات کی جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں چاہیے آج ہم اپنی انا کی قربانی بھی دیں کیونکہ اسی طرح معاملات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ سال میں سیاست کا نقشہ بدل جائے گا اور نئے چہرے سیاست کے میدان میں آئیں گے ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرکے لڑیں گے۔

چوہدری شجاعت نے کہا ہےکہ فوج ملک کی محافظ ہے اسے پتا ہے ملک کو کیسے سنبھالنا ہے، سیاست میں نظریاتی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔