ویب ڈیسک:ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ زیریں سندھ میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیاگیا ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور وقفے وقفے سے آج بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے جو مغرب کی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔دوسری جانب کراچی بھر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے نتیجے میں تاحال متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔