۔کرونا پابندیاں۔شہر میں 8 دکانیں اورریسٹورنٹس سیل

۔کرونا پابندیاں۔شہر میں 8 دکانیں اورریسٹورنٹس سیل
کیپشن: DC Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے کے لئےمتحرک، ڈی سی لاہور مدثر ریاض فیلڈ میں موجود رہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر8دکانوں، ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف شہر بھر میں سخت کاروائیاں کی گئی ہیں،متعدد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو چیک کیا گیا، بٹ کڑاہی، قذافی سٹیڈیم، پنڈ ریسٹورنٹ، یاسر بروسٹ، بون فائر بھیکے وال موڑ کو سربمہر کردیا گیا ہے، کراچی زم زم بریانی، کوئٹہ ملت ہوٹل، چائے کدہ کو لبرٹی چوک پر سیل کروا دیا گیا۔

ریسٹورنٹس کو ڈائننگ کرنے والوں کے ویکسی نیشن کارڈ چیک نہ کرنے کے سبب سربمہر کیا گیا، ڈی سی کا کہنا ہے ریسٹورنٹس پر ویکسی نیشن کے بغیر لوگوں کو ڈائننگ کروائی جارہی تھی، ریسٹورنٹس میں بغیر ویکسی نیشن لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے، اگر کسی بھی ریسٹورنٹ میں ویکسی نیٹڈ لوگ نہیں بیٹھے ہوں گے تو اس ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا جائے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer