ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹی سے زیادتی اور بیوی کا قاتل9 سال بعد رفتار

بیٹی سے زیادتی اور بیوی کا قاتل9 سال بعد رفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)پولیس نے بیوی اور بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 9 سال بعد گرفتار کرلیا، سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم بھی گرفتار کرلیاگیا۔

ایس ایچ او ہڈیارہ محمد علی کے مطابق تہرے قتل کی واردات کا اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا گیا،اشتہاری ملزم مذمل عرصہ نو سال سے تہرے قتل میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا،ملزم نے نو سال قبل اپنی بیوی حفصہ اور اپنے دو معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا تھا،ادھر شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس نے سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم الیاس کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ  شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے،معاشرتے میں بڑھتے ہوئے زیادتی اور قتل کے وارداتوں نے خواتین، بچوں کی زندگیوں کو محال بنادیا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer