اداکارہ مہوش حیات کے ڈانس کی نئی ویڈیو وائرل

اداکارہ مہوش حیات کے ڈانس کی نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: Mehwish Hayat dance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات  کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ  تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں ان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے، خوبرو اداکارہ مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات نے سلطانہ صدیقی کے نواسے کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرکے مداحوں کے دل موہ لئے، سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو کو خوب پسند کیاجارہا ہے،ویڈیو میں عدنان صدیقی ، یاسر نواز اور دیگر افراد کو مہوش کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مہوش حیات نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں،اداکارہ نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ ’دوپہر کے دوران لی گئیں کچھ رینڈم تصویریں اور ویڈیوز۔‘مہوش حیات کی ان تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد نے ان کو پسند کیا جبکہ کچھ نے دلچسپ کمنٹس کرتے ان کو شادی کا مشورہ بھی دے دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer