وزیر اعلی پنجاب تمام ڈویژنل کمشنرز کو بڑی دھمکی دے دی

وزیر اعلی پنجاب تمام ڈویژنل کمشنرز کو بڑی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیر اعلی پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو فیلڈ میں جا کراداروں اور دفاتر کے دورے کرنے کی تاکید کر دی، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی والے افسران کوان کےعہدوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

وزیر اعلی آفس سےجاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام دویژنل کمشنرز کوکہا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر سے باہر نکلیں اور مختلف اداروں کے دورے کریں، جن میں تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کی چیکنگ کواولین ترجیح دیں۔ وزیر اعلی نے تمام ڈی سی اور اے سی کی کارکردگی کا بھی کمشنرز کوجائزہ لینے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، انہیں دوروں کے دوران مسائل کی نشاندہی اورحل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلی نےکہا کہ صوبائی سیکرٹریز سے متعلقہ مسائل بارے محکموں کو آگاہ کیا جائے، جبکہ پندرہ روز بعد کمشنرز اپنے دوروں کی ایک جامع رپورٹ بھی تیار کریں جسے وزیراعلی آفس بھجوایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer