سعود بٹ: سپورٹس بورڈ کیس میں نیب نے مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان پر یوتھ فیسٹیول میں لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان کو کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں گرفتار شدہ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کے بیانات کی روشنی میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، ذرائع کے مطابق احسان الحق، محمد عمران، طیب وسیم، محمد آصف، خالد محمود نامی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پانچوں ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، زرائع کے مطابق ملزمان کو کل احتساب عدالت جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کیا جائے گا۔