ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریانکا چوپڑا کا بڑے شو میں سنسی خیز انداز کا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر  چرچا

پریانکا چوپڑا کا بڑے شو میں سنسی خیز انداز کا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر  چرچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے شہرت پانے والی گلوبل اسٹار پریانکا چوپڑا کا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر  چرچا ہے۔ اس بار  وہ ہالی ووڈ کے بڑے ایوارڈ شو، گولڈن گلوبب کیلئے خبروں میں ہیں۔ جہاں پریانکا نے اپنے  دل کو چھو لینے والے انداز سے ریڈ کارپٹ پر دھوم مچا دی ۔ پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ ان کی رومانوی کیمسٹری نے بھی توجہ حاصل کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے 2026 کے گولڈن گلوب ایوارڈز میں اپنے اسٹائل  سے سنسنی پیدا کردی ۔ انہوں نے ایوارڈز کی تقریب میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنے گلیمرس بہترین انداز میں پوز دیا۔ وہ ان کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے نظر آئیں۔ ان کی موجودگی اور پیار بھری  کیمسٹری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔وہ 83 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رہی ہیں۔ یہ  عالیشان  ایوارڈ شو 11 جنوری 2026 کو لاس اینجلس میں منعقد کیا گیا تھا۔ پریانکا نے اپنے شاندار انداز سے  شو میں جلوہ بکھیرا ۔

رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں نے اپنے انداز  سے شو  لوٹ لیا ۔ پریانکا چوپڑا کے مداح اس بات سے خاصے متاثر ہوئے کہ اداکارہ نے بھی اس پُروقار  تقریب میں شرکت کی۔  پریانکا گہرے نیلے رنگ کے لباس میں شاندار لگ رہی تھیں۔پریانکا نے اس موقع پر اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ  جم کر پوز دئے ۔ شوہر نک جونس بھی  سیاہ ٹکسڈو میں بھی خوبصورت لگ رہے تھے ۔ دونوں نے ٹیوننگ کرتے ہوئے  کیمروں کے سامنے خوب پوز دیئے ۔ریڈ کارپٹ پر ایک پیارا لمحہ بھی کیمرے میں قید کیا گیا، جس میں نک اور پریانکا ایک دوسرے  کو دیکھتے نظر آرہے ہیں ۔ یہ پیار بھرا اشارہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، اور مداحوں کی جانب سے بھرپور تعریف کی گئی۔