سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 280.02 روپے سے کم ہوکر 280.01 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.05 روپےپر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 85 پیسے مہنگاہوکر 330.07 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.05 روپے مہنگا ہوکر 380.25 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 77.25 روپے، سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.39روپے کا ہوگیا۔