ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں گیس کا بد ترین بحران 

کراچی میں گیس کا بد ترین بحران 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی میں گیس کا بد ترین بحران  ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر  ہورہی ہے ۔ 

گیس پریشر کم اور بند ہونے سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گیس فیلڈز بند ہونے سے شہر میں گیس کی قلت بڑھ گئی ہے ۔ایک گیس فیلڈ بند ہونے سے 30 اور  دوسری گیس فیلڈ بند ہونے سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بند  ہے ۔دو گیس فیلڈ بند ہونے سے ایس اس جی سی کو 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیسنکی کمی کا سامنا ہے۔

گیس کی قلت سے انڈسٹریل صنعتی علاقوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ایس ایس جی سی کی  شہر میں اربوں روپےخرچ کر کے  نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں نئی پائپ لائنوں کی وجہ کھدائی سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں اب گیس بند ہے۔

ملیر ،سعود آباد ،نارتھ کراچی ،پی آئی بی کالونی ،ناظم آباد ،شادمان ٹاؤن ،سرسید ٹاؤن ،کاٹھور،گارڈن،بورا پیر،اختر کالونی ،منظور کالونی ،چنسر گوٹھ،گڈاپ سٹی ،اورنگی ،لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی شدید قلت ہے ۔