ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا پبلک یا مفت وائی فائی نیٹ ورکس کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟

کیا پبلک یا مفت وائی فائی نیٹ ورکس کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عوامی سطح پر وائی فائی نیٹ ورک اب تیزی سے عام اور مقبول ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ اب زیادہ سے زیادہ ڈیوائسز کو انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔

اب یہ لگ بھگ ناممکن ہے کہ آپ کسی ہوٹل، دفتر یا بڑے عوامی مرکز یا ادارے میں جائیں اور ان کی جانب سے وائی فائی کی سہولت فراہم نہ کی جائے۔

درحقیقت متعدد مقامات پر تو وائی فائی نیٹ ورک کنکشن مفت ہوتا ہے۔

اس سے آن لائن بنیادی چیزیں دیکھنے میں مدد ملتی ہے مگر کسی پبلک وائی فائی پر انٹرنیٹ براؤزنگ کے اپنے چند خطرات بھی ہیں۔

پہلی بات یہ یاد رکھنے کی ہے کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) تمام ایسے نیٹ ورکس کے ٹریفک کو مانیٹر کرسکتے ہیں جو انکرپٹڈ نہیں ہوتے۔

یعنی اس طرح کے نیٹ ورک سے منسلک ہونے والی ڈیوائس کی سرگرمیوں کی لاگ بک تک رسائی ممکن ہے۔

یقیناً اس کا مطلب یہ نہیں کہ آئی ایس پیز کی جانب سے انہیں دیکھا بھی جاتا ہے مگر ایسا ممکن ضرور ہے۔

یہ بھی ایک اہم وجہ ہے کہ اپنے دفتر کے وائی فائی نیٹ ورکس پر کام سے ہٹ کر دیگر مواد کو براؤز کرنے کی کوشش نہ کریں۔

صارف کی پرائیویسی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ کس نیٹ ورک سے منسلک ہے، ائیرپورٹ اور مختلف حساس مقامات پر وائی فائی نیٹ ورکس میں مسافروں کے تحفظ کے لیے لوگوں کی غیرمعمولی براؤزنگ عادات کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ایسا ضروری نہیں کہ واقعی ہو مگر ایسا ممکن ضرور ہوتا ہے۔

آسان الفاظ میں اوپن وائی فائی نیٹ ورکس پر براؤزنگ ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتی۔

تو کیا اوپن وائی فائی نیٹ ورکس خطرہ ہوتے ہیں؟
اوپن یا پبلک وائی فائی نیٹ ورکس کو پرائیویٹ نیٹ ورکس کے مقابلے میں غیرمحفوظ سمجھنے کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان میں کسی قسم کا پاس ورڈ تحفظ موجود نہیں ہوتا اور پرائیویٹ نیٹ ورکس کی طرح انکرپشن کا تحفظ بھی نہیں ملتا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اکثر ہیکرز کے نشانے پر رہنے والے اوپن وائی فائی نیٹ ورکس میں آپ کا انٹرنیٹ ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھوں میں جاسکتا ہے اور مختلف تفصیلات جیسے کریڈٹ کارڈ نمبر، مختلف سروسز کے پاس ورڈز اور دیگر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

آسان الفاظ میں کسی پبلک وائی فائی نیٹ ورک کا مالک یہ دیکھ سکتا ہے کہ آپ کونسی ویب سائٹ کا وزٹ کر رہے ہیں جبکہ یہ بھی جان سکتا ہے کہ کونسا ڈیٹا آپ انٹرنیٹ پر بھیج یا موصول کر رہے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ پبلک وائی فائی نیٹ ورک سے کسی وی پی این کے بغیر کنکٹ ہونا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنے تحفظ کے لیے کیا کریں؟
آن لائن اپنا تحفظ کرنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے اور اس کے لیے متعدد چیزیں کی جاسکتی ہیں۔

پبلک وائی فائی نیٹ ورکس سے ڈیوائس کو کنکٹ کرتے وقت مختلف اقدامات سے سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پہلی چیز تو یہ ہے کہ پبلک نیٹ ورکس پر حساس تفصیلات تک رسائی سے گریز کریں، ویسے تو ایچ ٹی ٹی پی ایس والی ویب سائٹس ہیکرز کی روک تھام کے لیے انکرپشن کا استعمال کرتی ہیں، مگر یہ ضرور علم ہو جاتا ہے کہ کونسے پیجز پر آپ نے آن لائن وزٹ کیا اور کونسی ایپس کو استعمال کیا۔

اسی طرح فائل شیئرنگ کو ٹرن آف کرنے سے ذاتی فائلز اور فولڈرز کو اس نیٹ ورک پر موجود دیگر ڈیوائسز سے شیئر کرنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔

سب سے اہم قدم ہے یہ ہے کہ پبلک وائی فائی نیٹ ورک پر وی پی این کو استعمال کریں۔

وی پی این آن لائن براؤزنگ کے لیے انکرپشن فراہم کرتی ہے۔

ایسا کرنے پر بھی وائی فائی نیٹ ورک کے مالک جان سکتے ہیں کہ آپ کی ڈیوائس نیٹ ورک سے کنکٹ ہے مگر ڈیٹا انکرپٹڈ ہو جاتا ہے اور اسے دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

 
 
 

Ansa Awais

Content Writer