ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

 یوٹیوبر رجب بٹ اکثر ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں،اس کے باوجود یوٹیوب پر ان کے 83 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔
دو روز قبل، ہی رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوئی جس میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے بات کرتی سنائی دیتی ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اب رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہورہی ہیں،اس کے علاوہ یوٹیوب پر رجب بٹ کے ظاہری انداز میں تبدیلی کے سفر کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں 2011 سے 2025 تک کا ان کا سفر دکھایا گیا ہے۔
صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔