ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت فیسٹیول 2026 : تہوار کو یادگار بنانے کے لیے سجاوٹ اور تقریبات کا جامع پلان ترتیب

 بسنت فیسٹیول 2026 : تہوار کو یادگار بنانے کے لیے سجاوٹ اور تقریبات کا جامع پلان ترتیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور ایک بار پھر رنگ، روشنی اور ثقافت کے تہوار بسنت کے لیے تیار ہو گیا ہے, شہر میں بسنت فیسٹیول 2026 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے تہوار کو یادگار بنانے کے لیے سجاوٹ اور تقریبات کا جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بسنت کے موقع پر شہر کی 23 اہم شاہراہوں اور مقامات کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا، جس کے لیے خصوصی تھیمز تیار کر لیے گئے ہیں۔ مین بلیوارڈ گلبرگ، نور جہاں روڈ، ایم ایم عالم روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، محمود قصوری روڈ، مین مارکیٹ اور خیابانِ فردوسی کو بسنت تھیم کے مطابق خصوصی ڈیکوریشن سے آراستہ کیا جائے گا۔

اسی طرح خیابانِ جناح، شاہراہ اوینِ تجارت، شادمان مارکیٹ روڈ، شاہراہ قائداعظم، شمالی لاہور، سرکلر گارڈن، آزادی چوک اور نیازی انٹرچینج پر بھی رنگ برنگی سجاوٹ کی جائے گی۔ پائن ایونیو، راوی ٹول پلازہ (جی ٹی روڈ اور ایم ٹو)، شاہدرہ فلائی اوور اور فیروزپور روڈ کو بھی بسنت کے رنگوں میں رنگا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ روڈ، حالی روڈ اور قذافی راؤنڈ اباؤٹ کو بھی فیسٹیول پلان میں شامل کیا گیا ہے۔

بسنت فیسٹیول کے دوران موسیقی اور ثقافتی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس کے لیے نامور گلوکاروں اور معروف میزبانوں سے رابطہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ فریحہ پرویز، راحت فتح علی خان، عارف لوہار، حدیقہ کیانی اور عاصم رضا بسنت کی تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ دیوانِ عام میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بسنت فیسٹیول کو محفوظ، منظم اور خاندانی تفریحی تہوار کے طور پر منایا جائے گا، تاکہ شہری بھرپور انداز میں اس ثقافتی جشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔