ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہورپولیس کااشتہاریوں کےخلاف بھرپورکریک ڈاؤن، 798  مجرمان  گرفتار

 لاہورپولیس کااشتہاریوں کےخلاف بھرپورکریک ڈاؤن، 798  مجرمان  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: لاہور پولیس نے سال 2025 کے دوران اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 33 ہزار 798 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو مطلوب 23 ہزار 19 عدالتی مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، جبکہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 11 ہزار 523 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائے جانے کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کا ہر جوان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے واضح کیا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔