سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے کہ شفاف انتخابات کروائے، بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے کہ شفاف انتخابات کروائے، بیرسٹر گوہر
کیپشن: Gauhar Ali Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس دو چشمے ہیں، ایک چشمے سے باقی سیاسی جماعتوں کو دیکھا جاتا ہے اور ایک چشمے سے صرف تحریک انصاف کو۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کل تحریک انصاف دلائل دے گی، ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے ہمارے لیے انصاف کا ترازو برابر ہوگا، ہمیں فکس میچ کا سامنا ہے، بلے کا نشان اس وقت عوام کا نشان ہے۔ الیکشن میں سیاسی جماعتوں کی پہچان ان کا انتخابی نشان ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے کہ شفاف انتخابات کروائے، الیکشن کمیشن جمہوریت کا جنازہ نکال رہا ہے، سپریم کورٹ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھے۔  ہم نے ٹکٹ اپنے ورکرز کو جاری کئیے ہیں۔ ہمارے خلاف امپائر کو اپنے ساتھ ملایا جارہا ہے، ہماری ٹکٹوں کی تقسیم پر جماعت میں کوئی اختلاف نہیں، تحریک انصاف سے بلا لیا گیا اور قراردادیں منظور کروائی جارہی ہیں یہ سب نظام کو لپیٹ سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو ججز کے استعفوں پر  دکھ ہوا۔  ہم نے درخواست کی ہے کہ چھٹی والے دن بھی ہمارے کیسز سنے جائیں۔