(وقاص عظیم) ضروری مصنوعات کی فروخت کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی قرار دینے کا فیصلہ، ڈیجیٹل انوائس کا اطلاق فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈذ کی فروخت پر ہوگا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء فروخت کرنے پر ڈیجیٹل انوائس کی شرط ہوگی۔ رجسٹرڈ افراد کو سیلز ٹیکس انوائس الیکٹرانکلی جمع کرانا ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق اشیائے ضروریہ کے درآمد کنندگان، مینیوفیکچررز پر ہوگا۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے والے ہول سیلرز، ڈیلرز پر اطلاق ہوگا۔
اشیاء بلک میں درآمد اور سپلائی کرنے والے ریٹیلرز پر بھی فیصلہ لاگو ہوگا۔ ادویات کی مینوفیکچرنگ، امپورٹ، ریٹیل اور ہول سیل پر ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر اشیاء کے مینوفیکچررز، امپورٹرز کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ اطلاق ہوم کیئر اور ڈیری مصنوعات کے ہول سیلرز، ڈیلرز اور ریٹیلرز پر ہوگا۔
سیریلز، چھوٹے بچوں کی خوراک کی فروخت، فروزن ڈیزرٹس کی فروخت پر بھی ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈز کے تاجروں پر ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔