خون جما دینے والی سردی، فضائی آلودگی میں لاہور تیسرے نمبر پر،بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

خون جما دینے والی سردی، فضائی آلودگی میں لاہور تیسرے نمبر پر،بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شدید دھند سے راستے گم ،حد نگاہ میں کمی ,شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائیٹس استعمال کرنے کی ہدایت، دھند میں گم سورج سے لہو جما دینے والی شدید سردی  بھی انتہاء کو پہنچ گئی،درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 165 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 10ویں نمبر ،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔شہر میں دھند اور خشک سردی کا راج برقرار ہے۔شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

درجہ حرارت نمایاں کمی کے ساتھ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ ،ہوا کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

 دوسری جانب دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 165 ریکارڈ ہوا۔فیز8-ڈی ایچ اے 239،کینٹ پولو گراؤنڈ176 , یو ایس کونسلٹ 187, شاہراہ قائداعظم 190,جوہر ٹاؤن 209,فدا حسین ہاؤس 167 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔