لاہور ائیر پورٹ پر دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول تلپٹ ہو گیا

Lahore Airport, Fog, Flight schedule, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع  کے مطابق پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز پی کے 235 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، پی کے 235 کا طیارہ رن وے پر اڑان کے انتظار میں کھڑا ہے، ایمریٹس کی دبئی جانیوالی پرواز ای کے 623 بھی اڑان نہ بھر سکی اور ایئرسیال کی مسقط جانیوالی پرواز پی ایف 736 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

 ایئرسیال کی جدہ جانیوالی پرواز پی ایف 716 کو بھی اڑان کی اجازت نہیں مل رہی، تھائی ایئر کی بنکاک جانیوالی پرواز ٹی جی 346 کو بھی تاخیر کا سامنا ہے، دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہونیوالی پروازوں کے مسافر جہازوں میں موجود ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر دھند بڑھنے سے پروازوں کو روانگی کا سنگل نہیں مل رہا۔