ویب ڈیسک: امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کیلئے انٹرویو کی شرط کی اہلیت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
امریکی سفارتی مشن کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کیلئے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ویزا کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، درست و یزےکی مدت 48 ماہ کے درمیان ختم ہونے والے شہری اہل ہیں۔
ماضی میں 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اہل تھے، اسٹوڈنٹ اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا رکھنے والے بھی انٹرویوسے استثنیٰ ہونگے جبکہ ویزے میں توسیع کی سہولت رواں سال میں بھی جاری رہے گی۔