ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی مالکان کے لئے بری خبر

Lahore
کیپشن: Vehecles on road
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)گاڑیوں کی انسپکشن فیس میں بھی اضافہ کرنے کی تیاریاں، شہریوں کو گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ اب کتنے میں ملے گا بڑی خبر آ گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے گاڑیوں کی انسپکشن کے لیے مقرر کردہ فیس میں دس فیصد اضافے سے متعلق سٹیڈنگ کابینہ کمیٹی برائے قانون سے رائے مانگ لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد شہریوں سے گاڑیوں کی انسپکشن فیس 10 فیصد اضافے کے ساتھ وصول کی جائے گی، مسافر گاڑیوں، رکشہ ،موٹر کیب،بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ پر اضافی فیس لاگو ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق فیس ہر سال بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا، لیکن ایسا پنجاب حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کردی ہے۔