سٹی 42: گورنر پنجاب چودھری محمدسرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ملاقات، صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق
گورنر پنجاب چودھری محمدسرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ملاقات، گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دے دیا۔گورنر پنجاب و وزیراعلیٰ نے اپوزیشن پر واضح کیاکہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے, گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نا کریں۔ مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جائے گا مگر حکومت قائم رہے گی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی سب سے پہلے ملکی و عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہناتھا کہ کرپشن کو فروغ دینے والی اپوزیشن کا ایجنڈہ کرپشن بچاؤ ہے ، اب اپوزیشن کی کہانی ختم ہو چکی عوام عمران خان کیساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 2023 سے پہلے الیکشن کا خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھیں ، منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا اور کرتے رہیں گے۔