ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ،13 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ،13 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، ایک دن میں مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 987 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 74 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد رہی۔  کورونا سے ایک دن میں مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 987 ہو گئی ہے۔

 پنجاب میں ابتک 13 ہزار083افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 945، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 748 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار010، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار842، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 660، بلوچستان میں 33 ہزار 664، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 715 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا میں کورونا کی نئی لہر میں تیزی برقرار ہے۔ایک دن میں 27لاکھ 72ہزارسےزائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں  کےدوران امریکا میں 6لاکھ 72ہزار۔فرانس میں 3لاکھ 68 ہزار۔اٹلی میں 2لاکھ 20ہزار نئے کیسز سامنے آگئے۔بھارت میں ایک لاکھ 85 ہزار۔۔برطانیہ میں ایک لاکھ 20 ہزار اوراٹلی میں ایک لاکھ 34ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔