پی ایس ایل میں پک نہ ہونے پر قومی فاسٹ باؤلر دلبرداشتہ

پی ایس ایل میں پک نہ ہونے پر قومی فاسٹ باؤلر دلبرداشتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ٹیسٹ فاسٹ باؤلر احسان عادل دلبرداشتہ،  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر مایوسی ہوئی۔
پی ایس ایل ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر ٹیسٹ فاسٹ باؤلر احسان عادل دلبرداشتہ ہوگئے، فاسٹ باؤلر نے  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  فاسٹ بولر احسان عادل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دوسرا بہترین سٹرائیک ریٹ  اور تیسری بہترین اووریج تھی تاہم کسی فرنچائز نے انہیں پی ایس ایل ڈرافٹ میں پک نہ کیا،  احسان عادل نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں پک نہ ہونے پر مایوسی ہوئی، محنت جاری رکھوں گا اور بھرپور کم بیک کروں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer