توہین عدالت پر ،نادرا،پولیس افسران طلب

توہین عدالت پر ،نادرا،پولیس افسران طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے ڈائریکٹر مقتدر خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔توہین عدالت پر  ایڈیشنل آئی جی پولیس کنور شاہ رخ اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ٹریننگ تنویر احمد طاہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج  جسٹس شمس محمود مرزا نے سکیورٹی گارڈ محمد ادریس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا کنٹریکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔برطرفی کیخلاف پہلے نادرا حکام کو درخواست دی، داد رسی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے درخواست ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کو بھجوا دی۔ عدالت نے ڈائریکٹر نادرا کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا۔ عدالت کے یکم اکتوبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے سپیشل برانچ تبادلہ نہ کرنے کا معاملہ پر  ہائیکورٹ میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت  کی گئی ،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کنور شاہ رخ اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ٹریننگ تنویر احمد طاہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہدوحیدنےپولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزارکی جانب سےمرزاقمرالزمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواستگزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ہے ۔مقررہ مدت پوری کرنےکےباوجوداس کا سپیشل برانچ تبادلہ نہیں کیا گیا۔ تبادلہ نہ کرنے پراس نےاسسٹنٹ آئی جی ٹریننگ پولیس کو درخواست دی ۔

داد رسی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے اے آئی جی ٹریننگ کو زیر التواء درخواست پر15 روز میں فیصلے کا حکم دیا۔عدالت کے یکم ستمبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نےوکیل کا موقف سن کر ایڈیشنل آئی جی اور اے آئی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

Azhar Thiraj

Senior Content Writer