تبدیلی سرکار کا نمبرداری نظام کوفعال بنانے کا فیصلہ

تبدیلی سرکار کا نمبرداری نظام کوفعال بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)تبدیلی سرکار کا نمبرداری نظام کوفعال بنانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  نمبرداری نظام کو متحر ک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایاجائے گا، 14 کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبردار ی نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی جبکہ45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی،وزیراعلیٰ کو نمبردار نظام کو فعال بنانے کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دے دی گئی،نظام کے تحت نمبردار ی نظام کو فعال بناکر سرکاری واجبات کی وصولی کوتیز کیاجائے گا۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ نمبردار تکمیل ریکارڈ بابت سرکاری وصولیوں کوبھی دیکھیں گے، ناجائز تجاوزات کی بابت رپورٹس بھی نمبردار وں کی ذمہ داری ہوگی،اس نظام کےتحت سرکاری عمارتوں کوپہنچنےوالےنقصان بارےرپورٹ بھی نمبرداری نظام کی ذمہ داری ہوگی،کلکٹر ضلع کی جانب سے دیئے جانے والےاحکامات کی تعمیل بھی نمبرداروں کی ذمہ داری ہوگی۔

فصلوں کی گرداوی کے حوالے سے بھی کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداری نظام کے تحت ہوگی،سرکاری کھال یا نہر میں شگاف یا چوری کی صورت میں نزدیگی محکمہ انہار یا مال کو اطلاع کرنا بھی نمبردار کے فرائض میں شامل ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer