ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء اللہ کے بعد ایک لیگی رہنما کیخلاف انکوائری

 رانا ثناء اللہ کے بعد ایک لیگی رہنما کیخلاف انکوائری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ) مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف سمیت 7 افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات  رکھنے پر انکوائری طلب کرلی گئی، میاں جاوید لطیف اور ان کی فیملی اراکین کونیب نے کل طلب کر رکھاہے۔

تفصیلات کے مطابق  میاں جاوید لطیف نے یکم جنوری کو اثاثہ جات پرفاما جمع کروایا، میاں منور لطیف اور امجد لطیف کو اثاثہ جات پرفارمے فراہم کیے گئے ہیں،مشترکہ تفتیشی ٹیم نے امجد لطیف اور منور لطیف کو آئندہ پیشی پر پر فارما مکمل کر کےپیش کرنےکی ہدایت کی۔

نیب نے میاں انور لطیف، میاں اختر لطیف، جاوید لطیف کے بیٹے احسن لطیف اور والدہ ولایت لطیف کو بھی طلب کیا ہے، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر 7 افراد کو اس سے قبل 3 مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گیے۔

نیب لاہور نے پہلا نوٹس 12 دسمبر کو جبکہ دوسرا نوٹس 18 دسمبر اورتیسرا یکم جنوری کو جاری کیا، جاوید لطیف 23 دسمبرکو اپنے اور فیملی کے7 ارکین کی جانب سے جواب جمع کروا چکے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ غیر قانونی اثاثوں کی انکوائری میں  نیب لاہور میں پیشی بھگت چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer