مقامی ہوٹل میں پاکستان گلوبل سمٹ کا اہتمام

مقامی ہوٹل میں پاکستان گلوبل سمٹ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) پی سی ہوٹل میں لین ان پاکستان کے زیراہتمام گلوبل سمٹ 2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایوان صنعت وتجارت فہیم الرحمن سیگل کا کہنا ہے کہ خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیے بغیر خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

گلوبل سمٹ 2019 میں نائب صدر ایوان صنعت وتجارت فہیم الرحمن سیگل، فیشن ڈیزائنر اینڈ انٹرپرینور آسیہ سیال اور مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فہیم الرحمن سیگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کاروبار کی جانب راغب کرنے کیلئے نجی وسرکاری شعبے کو اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا کاروبار شروع کرنے والی خواتین کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، حکومت خواتین کو آسان شرائط پر قرض کی سہولت فراہم کرے، فاؤنڈر لین ان پاکستان تارا عظمی داؤد نے کہا کہ گلوبل سمٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے نجی و سرکاری شعبے کو اقدامات کرنے کیلئے راغب کرنا ہے۔