پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑے ہوٹلز کیخلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑے ہوٹلز کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تھری، فور اور فائیوسٹار ہوٹلز کی چیکنگ، ایم ایم عالم روڈ پر پارک لین، ڈیوس روڈ پر ایمبیسڈر ہوٹل، مال روڈ پر ٹورسٹ اِن ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تھری، فور اور فائیوسٹار ہوٹلز کی چیکنگ مہم کے تحت صوبہ بھر میں 26 بڑے ہوٹلز کی چیکنگ کی اور 3 ہوٹلز کو سیل، 5 کو جرمانہ، 15 کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے۔ ایم ایم عالم روڈ پر پارک لین، ڈیوس روڈ پر ایمبیسڈر ہوٹل، مال روڈ پر ٹورسٹ اِن ہوٹل سیل کردیا گیا۔

 بار بار خلاف ورزی اور مزاحمت کرنے پر ٹورسٹ اِن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی، ناقص سبزیوں اور پھلوں کے استعمال پر ہوٹلز کو سیل کیا گیا۔ ناقص سٹوریج، زائد المعیاد گوشت، مصالحہ جات بھی موجود پائے گئے۔

کیچن ایریا اور ورکرز کی ناقص صفائی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 2 لاکھ 62 ہزار کے جرمانے اور مزید بہتری کیلئے 15 ہوٹلز کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے۔