(علی ساہی): آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی زیر صدارت آر پی او ، ڈ ی پی اوز کی ویڈیو لنک کانفرنس۔انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعا ت میں پولیس کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان ، اے آئی جی آپریشنزمحمد کاشف ، پی ایس ٹو آئی جی سجاد حسن منج بھی موجود تھے ۔ آئی جی پنجاب نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز کوعوام کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی تربیت اور استعداد کار بڑھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کیسز میں پبلک ہینڈلنگ کے دوران وضع کردہ ایس او پی پر عمل در آمدہر صورت یقینی بنائیں۔ شہریوں پر تشدد یا فائرنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ایسے فعل کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے۔ اینٹی رائٹس فورس مکمل ساز سامان کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے ۔
مزید دیکھئے: