ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی رہائشگاہ پر محفل میلاد کا انعقاد

نواز شریف کی رہائشگاہ پر محفل میلاد کا انعقاد
کیپشن: jati umrah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائشگاہ پر محفل میلاد کا اہتما م کیا۔

تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ سے قبل جاتی امراء فارم ہاوس میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ،جس میں میاں محمد نواز شریف، رکن صوبائی اسمبلی ملک ارشد،بجاش خان نیازی،حاجی طلعت،مرزا جاوید، سجاد ربانی، اجمل ہاشمی اورملک احد حسن سمیت دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر نبی دو جہاں کی شان اقدس میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا ۔

محفل میلاد کے موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، محفل میں درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔

محفل میلاد اور نماز جمعہ کے بعد میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں سے ملاقات کی۔

ویڈیو دیکھیں: