ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جماالدین) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس،سال 2018کی پہلی 3 روزہ پولیو مہم 18 جنوری سے شروع ہوگی۔    

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ید اللہ، اے سی صاحبان اور ڈاکٹرز حضرات شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے امید افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور عوام میں پولیو کے بارے میں اگاہی پیدا ہو رہی ہے۔ پولیو کے کیسز میں بھی نمایاں کمی پیدا ہوئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم تسلسل سے سال 2018 کی پہلی3 روزہ مہم 18 جنوری سے شروع ہوگی۔ پولیو مہم میں 17 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔