گلاب دیوی ایجوکیشن کمپلیکس میں سالانہ سپورٹس ڈےکااہتمام

گلاب دیوی ایجوکیشن کمپلیکس میں سالانہ سپورٹس ڈےکااہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان صفدر) گلاب دیوی ایجوکیشن کمپلیکس میں سالانہ سپورٹس ڈےکااہتمام ،مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ڈی فارمیسی،فزیو تھراپی،پیرامیڈکس اورالائیڈ ہیلتھ سائنسز کے 6 ہاؤسز کے نام سے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر ساجد چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر حامد حسن ,ڈی ایم ایس ڈاکٹر عقیل الرحمان,پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ساجد چوہان نے سپورٹس ڈے میں طلباء کے نظم و ضبط کو خوب سراہا۔ طلباء و طالبات کی چھ ٹیموں کو جناح،اقبال،سرسید،جوہر،ٹیپواور ایدھی ہائوسز کا نام دیا گیا۔طلباء نے پریڈ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

2 روزہ سالانہ سپورٹس ڈے میں چاٹی ریس،تھری لیگ ریس اور سپون ریس کے مقابلے ہوئے۔طلباء نے پرجوش طریقے سے حصہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ سالانہ سپورٹس گالا کے فائنل میچ کل کھیلے جائیں گے اور جیتنے والی ٹیموں کو انعامات دیے جائیں گے۔