(طاہر جمیل) سانحہ قصورکیخلاف فنکاربرادری بھی بول اٹھی،واقعے کی مزمت کرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ملزم کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعہ پر جہاں پوری قوم رنجیدہ ہے وہیں فنکار برادری نے بھی شدید غم وغصے کا اظہار کیاہے۔ فنکاروں نے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں اور حکومت سے لواحقین کو انصاف دلانے کی اپیل کی گئی ۔فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بھی یہی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے تاکہ آئندہ کسی بچی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔