ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار ملکو کا نیا گانا ’’یاری 777‘‘ ریلیز

گلوکار ملکو کا نیا گانا ’’یاری 777‘‘ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گلوکار ملکو کا نیا گانا ’’یاری 777‘‘ ریلیز کردیا گیا ۔ 

گانے کی شاعری نعمت نیازی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی ارباز علی طافو نے ترتیب دی ہے ۔ اس کے علا وہ گانے کا مکس ماسٹر رینکو علی نے تیار کیا جبکہ ویڈیو سلیم خان نے ڈائریکٹ کی ہے۔ 

یاد رہے کہ ملکو کا نئے سال دو ہزار چھبیس میں یہ چوتھا گانا ہے جو ریلیز ہوا ہے اس سے قبل انہوں نے بسنت کا گانا اور دو اور گانے ریلیز کئے ہیں۔

گلوکار ملکو (Malkoo) کے کچھ پرانے اور مشہور گانے جو پنجابی اور سرائیکی فینز میں بہت مقبول رہے ہیں، خاص طور پر 2010 کی دہائی اور اس سے پہلے کے گانے شامل ہیں ۔۔ ملکو کے گانے زیادہ تر ٹیپے، بھنگڑہ، اور لوک سٹائل کے ہوتے ہیں، اور ان میں سے کچھ اب بھی کلاسیک سمجھے جاتے ہیں۔ نک دا کوکا (Nak Da Koka)  یہ ان کا سب سے ہٹ گانا تھا جو  تقریباً 192 ملین سے زیادہ ویوز کے ساتھ ٹاپ پر ہے اس کے علاوہ کالا جوڑا ، ساڈی یاری ، جگنی ، رل تے گئے آں پر چس بڑی ای اے ، بہت زیادہ ہٹ ہوئے ۔