سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتربنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر داخلہ محسن نقوی نےشرکت کی ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر اقتصادی اموراحد خان چیمہ موجود تھے۔
مشیرتوقیرحسین شاہ،وزیراعظم کے مشیرسیاسی اموررانا ثنااللہ نے شرکت کی، سینیٹر شیری رحمان اور راجہ پرویز اشرف ملاقات میں موجود تھے ۔