سٹی42: آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، امتحانات مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہوں گے۔
امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے سپروائزری عملے کی تعیناتی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ سی ای اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آن لائن سسٹم کے ذریعے 100 فیصد عملہ تعینات کریں۔
مزید یہ کہ امتحانی مراکز پر بارکوڈ سکیننگ کے لیے اینڈرائیڈ موبائل استعمال کیے جائیں گے اور عملے کی تعیناتی 14 فروری تک مکمل کی جائے گی۔