ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وقت کے ساتھ ساتھ پلاننگ سپورٹ سسٹم کو مزید آسان اور جامع بنایا جائے:وزیر بلدیات

وقت کے ساتھ ساتھ پلاننگ سپورٹ سسٹم کو مزید آسان اور جامع بنایا جائے:وزیر بلدیات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی (PSPA) کے اقدامات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تعمیراتی خلاف ورزیوں کی ڈیٹیکشن کا جدید نظام 15 فروری سے کام شروع کر دے گا۔ اسی تاریخ کو پلاننگ سپورٹ سسٹم (PSS) کا کنٹرول ماڈیول بھی فعال کر دیا جائے گا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پلاننگ سپورٹ سسٹم کا پنجاب حکومت کے ای-بز (e-Biz) پلیٹ فارم سے منسلک ہونا ایک بڑی سہولت ہے، جس سے شہریوں اور اداروں کو بہتر خدمات میسر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی سکیموں کی پراسیسنگ کے لیے ای-کنسٹرکشن پورٹل پہلے ہی کام شروع کر چکا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ پلاننگ سپورٹ سسٹم کو مزید آسان اور جامع بنایا جائے تاکہ شفافیت اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ گرین ایریاز کو بغیر منصوبہ بندی کے استعمال کرنے کا کلچر ختم کیا جائے گا اور بااختیار اتھارٹی کے قیام سے ماسٹر پلاننگ کا عمل مزید تیز ہوگا۔

اجلاس میں اتھارٹی کے لیے ضروری اشیا اور وسائل کی فراہمی سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کو اس حوالے سے باقاعدہ سمری تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔