ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاباش گرین شرٹس، امید ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیتے گی،محسن نقوی

شاباش گرین شرٹس، امید ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیتے گی،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ شاباش گرین شرٹس شاباش، امید ہے کہ ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔ 

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرنے پر گرین شرٹس کو مبارکباد دی ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کر کے مشکل ٹارگٹ پوراکیا، پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں ۔ 

 چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد  دی۔ انہوں نے کہاکہ کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی، نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی ۔  انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی ۔