ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی کی سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صوبہ میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محدود وقت میں نیشنل سٹیڈیم کی شاندار تعمیر نو قابل تحسین ہے، پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں، آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا۔
محسن نقوی نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس سندھ میں پودا بھی لگایا۔
