اشرف خان: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے امریکی ڈالر 279.17 روپے سے بڑھ کر 279.26 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد بل مسلسل دو ماہ سے 5 ارب ڈالر سے زائد ہونے کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔