ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے ایک انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا ۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے ایک انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر زبیر مہر  کو  گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم زبیر لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، اور اس کے خلاف 2023 میں کمپوزٹ سرکل گجرات میں 8 مقدمات درج ہوئے ہیں، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، زبیر مہر نے لیبیا کشتی حادثے کے 8 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ ملزم زبیر نے مجموعی طور پر متاثرین سے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے ہتھیائے، اور اس نے 8 متاثرین کو لیبیا بھجوایا، اور وہاں متاثرین کو سیف ہاؤسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو حادثے کا شکار ہوئی، واضح رہے کہ اس کشتی حادثے میں تمام متاثرین کی موت ہوئی تھی۔

قبل ازیں نومبر 2024 میں بھی ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم یاسر محمود کو گرفتار کیا تھا، اس سے دو ہفتے قبل ایک اور ریڈ بک ملزم بشیر احمد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔